☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [321سے322]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← احادیث: [321سے322]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 321 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ سُلَیْمَانَ الْاَحْوَلِ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ النَّاسُ یَنْصَرِفُوْنَ فِیْ کُلِّ وَجْهٍ، فَاَمَرَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنْ یَّکُوْنَ اَخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَیْتِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، لوگ (حج کے اعمال سے فارغ ہوکر منیٰ سے) ہر طرف سے (اپنے اپنے وطن و علاقے کو) واپس چلے جاتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم فرمایا: ”کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف میں) گزرے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 321]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع و سقوطه عن الحائض، رقم: 1327 . سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب فى الوداع، رقم: 2002 . سنن ابن ماجه، رقم: 3070 . مسند احمد: 222/1»
Hadith No.: 322 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ: وَقَالَ ابْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ قَالَ: اُمِرُوْا اَنْ یَّکُوْنَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَیْتِ، اِلَّا الْمَرَاةَ الْحَائِضَ، فَاِنَّهٗ قَدْ رُخِّصَ لَهَا، اَوْ قَالَ: خُفِّفَ عَنْهَا.
Translation: محمد سرور گوہر
طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، انہیں حکم دیا گیا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف کرتے ہوئے) گزرے، مگر یہ کہ حائضہ عورت ہو، کیونکہ اس کو اجازت دی گئی ہے یا اسے رعایت دی گئی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 322]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الحج، باب طواف الوداع، رقم: 1755 . مسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع الخ، رقم: 1328 . سنن ترمذي، رقم: 944»