☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان میں عمرہ کی فضیلت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← رمضان میں عمرہ کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 316 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَتْ: أَرَدْتُ الْعُمْرَةَ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ زَوْجُهَا قَدْ جَعَلَ نَاقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (أَعْطِهَا، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: میں نے رمضان میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، جبکہ ان کے شوہر نے اونٹنی کو اللہ کی راہ میں دے دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دے دو، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا (اجر و ثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 316]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب المناسك، رقم: 1990، 1988 . قال الالباني حسن صحيح، سنن ترمذي، رقم: 939 . سنن ابن ماجه، رقم: 2995، 2991 . مسند احمد: 210/4 . 375/6 . مستدرك حاكم: 482/1»
حدیث نمبر: 317 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ أَشْجَعَ، أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَعْتَمِرَ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ زَوْجُهَا جَعَلَ بَعِيرًا لَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (أَعْطِهَا، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حِجَّةً) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام نے اشجع قبیلے کی ایک خاتون (ام معقل رضی اللہ عنہا) سے روایت کیا کہ اس نے رمضان میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، جبکہ ان کے شوہر کا ایک اونٹ تھا، انہوں نے اسے اللہ کی راہ میں دے دیا تھا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(وہ اونٹ) اسے دے دو، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کرنے کے برابر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 317]
تخریج الحدیث
«السابق»