☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [311سے313]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← احادیث: [311سے313]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 311 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ وَهُوَ يَقُولُ: ( (يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَقْتُلُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَارْمُوا الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَا الْحَذَفِ) ) ، ثُمَّ رَمَى الْجَمْرَةَ وَلَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا فَانْطَلَقَ زَادَ فِيهِ غَيْرُ جَرِيرٍ عَنْ يَزِيدَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: وَرَجُلٌ يَسْتُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ النَّاسِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَقِيلَ لِي: هُوَ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ وَيَقُولُ: ( (لَا تَزْدَحِمُوا أَيُّهَا النَّاسُ) ) ، وَقَالَ فِيهِ: ثُمَّ اسْتَبْطَنَ الْوَادِي ثُمَّ رَمَى.
Translation: محمد سرور گوہر
سلیمان بن عمرو بن الاحوص نے اپنی والدہ سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے قربانی کے دن (دس ذوالحجہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جمرہ عقبہ کے پاس دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”لوگو! ایک دوسرے کو قتل نہ کرو، انگلی پر رکھ کر پھینکی جانے والی کنکری کے مثل کنکری سے جمرہ کی رمی کرو۔“ پھر آپ نے جمرہ کی رمی کی اور اس کے پاس وقوف نہ کیا اور تشریف لے گئے۔ جریر کے علاوہ دیگر نے یزید سے اس اسناد سے روایت کیا، ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لوگوں سے چھپا رہا تھا، میں نے اس کے متعلق پوچھا:، تو مجھے بتایا گیا، وہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما تھے، اور وہ کہہ رہے تھے: لوگو! اژدہام نہ کرو، اور اس میں بیان کیا: پھر آپ وادی میں تشریف لائے اور پھر رمی کی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 311]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الحج، باب حجة النبى صلى الله عليه و آله وسلم، رقم: 1218 . سنن ابوداود، رقم: 1968، 1966، 1905 . سنن ابن ماجه، رقم: 3074، 3028 . سنن ترمذي، رقم: 897، 886 . مسند احمد: 503/3»
Hadith No.: 312 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ جَرِيرٍ.
Translation: محمد سرور گوہر
یزید بن ابی زیاد نے اسی اسناد سے حدیث جریر کے مثل روایت کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 312]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»
Hadith No.: 313 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، نا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ، عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدہ ام الحصین رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میدان عرفات میں ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، پس انہوں نے اسی مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 313]
تخریج الحدیث
«تقدم تخريجه: 712»