☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [274سے276]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← زکوٰۃ کے احکام و مسائل← احادیث: [274سے276]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 274 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ، أَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَأَدْخَلَهَا فِي فِيهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (كِخْ كِخْ) ) فَأَلْقَاهَا، فَقَالَ: ( (أَمَا شَعَرْتَ أَنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور اٹھا لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”نہ لو، نہ لو۔“ پس انہوں نے اسے باہر پھینک دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں؟“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 274]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الزكاة، باب ما يذكر فى الصدقة للنبي صلى الله عليه و آله وسلم، رقم: 1491 . مسلم، كتاب الزكاة، باب تحريم الزكاة على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم صلى الله عليه واله وسلم، رقم: 69 . مسند احمد: 409/2 . سنن دارمي، رقم: 1642 .»
Hadith No.: 275 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: أَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے (ایک کھجور) لے لی، پس حدیث سابق کے مانند ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 275]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 276 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَأَمَرَ فِيهِ بِأَمْرٍ، وَحَمَلَ الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنَ عَلَى عَاتِقِهِ فَإِذَا لُعَابُهُ يَسِيلُ فَنَظَرَ فَإِذَا فِي فِيهِ تَمْرَةٌ مِنَ الصَّدَقَةِ فَحَرَّكَهُ فَأَلْقَاهَا، فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں صدقہ کی کھجوریں پیش کی گئیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسن یا حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے کندھے پر اٹھایا، ان کا لعاب بہنے لگا، آپ نے دیکھا کہ ان کے منہ میں صدقہ کے کھجوروں میں سے ایک کھجور ہے، پس آپ نے انہیں ہلایا تو انہوں نے اسے پھینک دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں، صدقہ ہمارے لیے حلال نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 276]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 279/2 . قال شعيب الارناوط، اسناده صحيح»