☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← جنازے کے احکام و مسائل← نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 272 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنْ اَبِیْ مَعْبَدٍ، قَالَ: صَلَّی ابْنُ عَبَّاسٍ عَلٰی جَنَازَةٍ، فَکَبَّرَ ثُمَّ قَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ، وَجَهَرً بِهَا ثُمَّ کَبَّرَ بَعْدَ ذٰلِکَ ثَـلَاثًا، فَقَالَ: اِنِّیْ اِنَّمَا جَهَرْتُ لِتَعْلَمُوْا اَنَّهَا سُنَّةٌ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابومعبد نے بیان کیا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نماز جنازہ پڑھائی تو اللہ اکبر کہا، پھر سورۃ الفاتحہ پڑھی اور اسے بلند آواز سے پڑھا، پھر اس کے بعد تین تکبیریں کہیں، اور فرمایا: میں نے اس لیے بلند آواز سے قرأت کی ہے تاکہ تم جان لو کہ یہ سنت ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 272]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الجنائز، باب قراءة فاتحة الكتاب على الجنازه، رقم: 1335 . سنن ترمذي، ابواب الجنائز، باب ماجاء فى القراء على الجنازه بفاتحة الكتاب، رقم: 1226 . سنن ابن ماجه، رقم: 1495 .»