☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عیدین کے دن تکبیریں کہنا
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← عیدین کے احکام و مسائل← عیدین کے دن تکبیریں کہنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 229 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ: اَنَّهٗ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یُکَبِّرُ یَوْمَ الْعِیْدَیْنِ۔ قَالَ عَمْرٌو: وَلَا اَدْرِیْ اَیِّ الْاَمْرَیْنِ یُرِیْدُ، قَوْلُ اللّٰهِ عَزَّوَجَلَّ: ﴿فَاِذَا قَضَیْتُمْ مَنَاسِکَکُمْ فَاذْکُرُوْا اللّٰهَ﴾ الْآیَةِ، اَمْ قَوْلُهٗ: ﴿وَاذْکُرُوا اللّٰهَ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ﴾.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
عمرو بن دینار سے روایت ہے انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو عیدین کے دن تکبیریں (اللہ اکبر، اللہ اکبر) پڑھتے ہوئے سنا، عمرو (ابن دینار) نے کہا: میں نہیں جانتا کہ دو میں سے کون سا امر مراد لیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ”جب تم مناسک حج ادا کرلو تو اللہ کو یاد کرو۔“ یا یہ فرمان: ”گنتی کے چند دنوں میں اللہ کا ذکر کرو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 229]
تخریج الحدیث
«سنن كبريٰ بيهقي: 313/3 . الدر المنشور: 562/1 . اسناده صحيح .»