☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازِ عیدین میں اذان و اقامت کے بغیر پہلے نماز پھر خطبہ ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← عیدین کے احکام و مسائل← نمازِ عیدین میں اذان و اقامت کے بغیر پہلے نماز پھر خطبہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 228 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ، نَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَلْعِیْدَیْنِ، ثُمَّ خَطَبَ، وَصَلَّی اَبُوْ َبْکٍر کَذٰلِکَ، ثُمَّ خَطَبَ، وَصَلَّی عُمَرُ کَذٰلِكَ، ثُمَّ خَطَبَ، وَصَلَّی عُثْمَانُ کَذٰلِكَ، ثُمَّ خَطَبَ بِغَیْرِ اَذَانٍ وَلَا اِقَامَةٍ۔ قَالَ الْمُؤَمَّلُ: نَقُوْلُ: کُلُّهُمْ صَلُّوْا الْعِیْدَیْنِ بِغَیرِ اَذَانٍ وَلَا اِقَامَةٍ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عیدین کی نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح نماز پڑھائی اور پھر خطبہ دیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا، اس میں نہ اذان تھی نہ اقامت، مؤمل نے بیان کیا: ہم کہیں گے کہ ان سب حضرات نے اذان و اقامت کے بغیر عیدین کی نماز پڑھائی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العيدين/حدیث: 228]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب العيدين، باب الخطبة بعد العيد، رقم: 962 . مسلم، كتاب صلاة العيدين، رقم: 885، 887 . سنن ابوداود، رقم: 1148، 1147 . سنن ابن ماجه، رقم: 1247 .»