☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [203سے204]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نماز کے احکام و مسائل← احادیث: [203سے204]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 203 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ اَیُّوْبَ الضَّبِّی، عَنْ اَبِیْ حَمْزَةَ،َ عَنْ جَابِرٍٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ اَذَّنَ سَبْعَ سِنِیْنَ مُحْتَسِبًا، کُتِبَتْ لَهٗ بَرَاءَةٌ مِّنَ النَّارِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے سات سال اذان دیتا ہے، اس کے لیے جہنم سے براءت لکھ دی جاتی ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 203]
تخریج الحدیث
«سنن ترمذي، ابواب الصلاة، باب ماجاء فى فضل الاذان، رقم: 206 . سنن ابن ماجه، كتاب الاذان، ولسنة فيها باب فضل الاذان الخ، رقم: 767 . قال الشيخ الالباني: ضعيف . مستدرك حاكم: 25/1 . سنن كبري بيهقي: 433/1 .»
Hadith No.: 204 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
قَالَ جَابِرٌ: وَقَالَ عَامِرٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ، اَنَّهٗ قَالَ: لَاَنْ اَقْوٰی عَلَی الْاَذَانِ مُحْتَسِبًا اَحَبُّ اِلَیَّ مِنَ الْجِهَادِ، وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے اذان دینے کی قوت پانا مجھے جہاد، حج اور عمرے سے زیادہ محبوب ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 204]