☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فجر کی سنتیں جماعت کے بعد پڑھنا
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نماز کے احکام و مسائل← فجر کی سنتیں جماعت کے بعد پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 197 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُم۔ وَهُوَ اَبُوْ عَامِرِ الْخَزَّازُ۔ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اُقِیْمَتِ الصَّلَاةُ، وَلَمْ اَکُنْ صَلَّیْتُ رَکَعَتَیْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ، فَقُمْتُ اُصَلِّیْهِمَا، فَمَرَّبِی وَقَالَ: اَتُصَلِّی الصُّبْحَ اَرْبَعًا، قِیْلَ لِصَالِحٍ: مَنْ قَالَ؟ قَالَ: النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: نماز کے لیے اقامت ہو گئی لیکن میں نے نماز فجر سے پہلے والی دو رکعتیں (سنتیں) نہیں پڑھی تھیں (سلام پھرنے کے بعد)، پس میں کھڑا ہوا اور انہیں پڑھنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعتیں پڑھو گے؟“ صالح (راوی) سے کہا گیا: یہ کس نے کہا تھا؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 197]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 354/1 . قال شعيب الارناوط: اسناده حسن .»
حدیث نمبر: 198 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِرَجُلٍ، فَذَکَرَ مِثْلَهٗ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: پس راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 198]
تخریج الحدیث
«السابق»