☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازی کے آگے سترہ بنانے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نماز کے احکام و مسائل← نمازی کے آگے سترہ بنانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 164 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: نا يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (تَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْمَرْأَةُ، وَالْكَلْبُ، وَالْحِمَارُ) ) ، وَيَقِي ذَلِكَ مِثْلُ مُؤَخِّرَةِ الرَّحْلِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت، کتا اور گدھا (نمازی کے آگے سے گزر کر) نماز توڑ دیتا ہے جبکہ پالان کی آخری لکڑی جیسی چیز اسے بچا دیتی ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 164]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الصلاة، باب قدر ما بستر المصلي، رقم: 510 . انظر: 279 .»
حدیث نمبر: 165 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: مُؤَخِّرَةٌ قَدْرُ ذِرَاعٍ، وَقَالَ: مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ: ذِرَاعٌ وَشِبْرٌ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، پالان کی آخری لکڑی ہاتھ کے برابر ہے، اور معمر نے قتادہ رحمہ اللہ کے حوالے سے بیان کیا: ایک ہاتھ اور ایک بالشت۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 165]
تخریج الحدیث
«سنن كبري بيهقي: 269/2 . مصنف عبدالرزاق، رقم: 2272 .»