☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اذان سننے کے بعد مسجد سے بغیر شرعی عذر کے باہر نکلنا جائز نہیں
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نماز کے احکام و مسائل← اذان سننے کے بعد مسجد سے بغیر شرعی عذر کے باہر نکلنا جائز نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 146 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَمَا أُذِّنَ بِصَلَاةِ الْعَصْرِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: ( (أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ایک آدمی مسجد سے باہر نکل گیا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی نافرمانی کی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 146]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب المساجد، باب النهي عن الخروج من المسجد الخ، رقم: 655 . سنن ابوداود، رقم: 536 . سنن ترمذي، رقم: 204 . سنن نسائي، رقم: 683 . مسند احمد: 471، 410/2 .»
حدیث نمبر: 147 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ الْمُهَاجِرِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ، يَقُولُ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا أُذِّنَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابوالشعثاء نے بیان کیا، نماز عصر کی اذان ہو جانے کے بعد ایک آدمی مسجد سے باہر نکل گیا تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی نافرمانی کی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 147]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق»
حدیث نمبر: 148 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابراہیم بن المہاجر نے ایک آدمی کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 148]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق برقم (230/145)»
حدیث نمبر: 149 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، نا شَرِيكٌ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى رَجُلَا خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَمَا يُؤَذَّنَ فِيهِ، فَقَالَ: ( (أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَلَا تَخْرُجُوا حَتَّى تُصَلُّوا) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے ایک آدمی کو اس کے بعد مسجد سے باہر جاتے ہوئے دیکھا کہ وہاں اذان ہو چکی تھی، تو انہوں نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا: ”جب موذن اذان دے چکے تو تم (مسجد سے) باہر نہ جاؤ حتیٰ کہ نماز پڑھ لو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 149]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق برقم (230/145)»