☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [135سے136]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نماز کے احکام و مسائل← احادیث: [135سے136]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 135 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ عِفْرِيتًا مِنَ الْجِنِّ جَعَلَ يَفْتِكَ بِي الْبَارِحَةَ لِيَقْطَعَ عَلَيَّ صَلَاتِي، فَأَمْكَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ فَذَعَتُّهُ وَأَرَدْتُ أَنْ آخُذَهُ فَأَرْبِطَهُ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تُصْبِحُوا فَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ كُلُّكُمْ، قَالَ: فَذَكَرْتُ قَوْلَ أَخِي سُلَيْمَانَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي"، قَالَ: فَرَدَّهُ اللَّهُ خَاسِئًا.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گزشتہ رات ایک بڑا جن مجھے غافل کرنے لگا تاکہ وہ میری نماز توڑ دے، اللہ نے اسے میرے قابو میں کر دیا تو میں نے اسے زور سے دھکا دیا، میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں اسے پکڑ کر مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں حتیٰ کہ جب صبح ہو تو تم سب اسے دیکھ لو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنے بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا یاد آ گئی، پروردگار! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا فرما کہ میرے بعد کسی اور کو عطا نہ ہو۔ پس اللہ نے اسے ذلت کے ساتھ واپس کر دیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 135]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب العمل فى الصلاة، باب مايجوز من العمل فى الصلاة، رقم: 1210 . مسلم، كتاب المساجد، باب جواز لعن الشيطان الخ، رقم: 541 . مسند احمد: 298/2»
Hadith No.: 136 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَا: نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، وَقَالَ بَدَلَ يَفْتِكَ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
Translation: محمد سرور گوہر
ایک اور سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند مروی ہے۔ اور «يفتك» کی جگہ اسی طرح کا کلمہ ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 136]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»