☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سجدہ تلاوت کی مشروعیت، سورہ الانشقاق میں سجدہ
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نماز کے احکام و مسائل← سجدہ تلاوت کی مشروعیت، سورہ الانشقاق میں سجدہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 125 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدَّثَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ، فَقَرَأَ ( (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ) ) فَسَجَدَ فِيهَا، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابورافع نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورہ الانشقاق پڑھی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا، میں نے کہا: ابوہریرہ! یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے یہ سجدہ کیا ہے، پس میں یہ سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں ان سے ملاقات کر لوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 125]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب سجود القران، باب من قرا السجدة فى الصلاة، رقم: 1078 . مسلم، المساجد، باب سجود التلاوة، رقم: 578 . سنن نسائي، رقم: 968»
حدیث نمبر: 126 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، نا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ، يَقُولُ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ سَجَدَ فِي ( (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ) ) ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ خَلِيلِي يَسْجُدُ فِيهَا فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابورافع بیان کرتے ہیں، میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے سورہ الانشقاق میں سجدہ کیا، تو میں نے انہیں کہا: کیا آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے، پس میں اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ میں ان سے ملاقات کر لوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 126]
حدیث نمبر: 127 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، نا شُعْبَةُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
شعبہ رحمہ الله نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: میں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 127]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب سجود القران، باب من قرا السجده فى الصلاة، رقم: 1078 . مسلم، كتاب المساجد، باب سجود التلاوة، رقم: 578 . سنن نسائي، رقم: 968»