☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وضو میں پاؤں دھونا فرض ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل← وضو میں پاؤں دھونا فرض ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 84 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ: رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ فَقَالَ: أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد القرشی نے بیان کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو برتن سے وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا: خوب اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(وضو کے دوران) خشک رہ جانے والی ایڑیوں کے لیے جہنم کی آگ کا عذاب ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 84]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الطهارة، باب وجوب غسل الرجلين بكما لهما، رقم: 242 . سنن نسائي، رقم: 110 . مسند احمد: 471/2 . نسائي كبريٰ، رقم: 113»
حدیث نمبر: 85 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو برتن سے وضو کرتے ہوئے دیکھا پس انہوں نے اسی کی مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 85]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»