☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [41سے42]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← ایمان کا بیان← احادیث: [41سے42]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 41 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا أَبُو بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجِدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جسے پسند ہو کہ وہ ایمان کی حلاوت پا لے تو وہ کسی بندے سے صرف اللہ ہی کی خاطر محبت کرے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 41]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 298/2 . قال شعيب الارناؤوط: اسناده حسن . مستدرك حاكم: 44/1 . مسند ابي داود الطيالسي، 235/4، رقم: 2617»
Hadith No.: 42 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ أَبُو بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جسے پسند ہو کہ وہ ایمان کا ذائقہ چکھ لے تو وہ کسی شخص سے محبت کرے تو محض اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 42]
تخریج الحدیث
«السابق»