☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بغیر حساب و کتاب جنت میں جانے والے ستر ہزار لوگ
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← ایمان کا بیان← بغیر حساب و کتاب جنت میں جانے والے ستر ہزار لوگ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 28 مسند اسحاق بن راہویہ
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، قَالَ: فَقَالَ عُكَّاشَةُ بْنُ مُحْصَنٍ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، فَقَالَ آخَرُ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ" .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار بغیر حساب جنت میں جائیں گے۔“ عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے ان میں سے بنا دے۔“ پھر دوسرے شخص نے عرض کیا: اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ اس میں تم پر بازی لے گیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 28]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون الفا، رقم: 6541 . مسلم، كتاب الايمان، باب الدليل على دخول طوائف من المسلمين الخ، رقم: 216 . دارمي، رقم: 2807 . مسند احمد: 351/2»
حدیث نمبر: 29 مسند اسحاق بن راہویہ
النَّضْرُ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدٌ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، نا شُعْبَةُ ، نا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ایک دوسری سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث سابق کے مانند مروی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 29]
تخریج الحدیث
«ايضاً»