☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خیر و بھلائی کس میں ہے؟
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان← خیر و بھلائی کس میں ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10 مسند اسحاق بن راہویہ
كُلْثُومُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سِدْرَةَ ، عَطَاءُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا كُلْثُومُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سِدْرَةَ ، نا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ" .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ چاہتا ہے اسے دین میں سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 10]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب العلم، باب من يرد الله به خيراً يفقهه فى الدين، رقم: 71۔ مسلم، كتاب الزكاة، باب النهي عن المسالة، رقم: 1037۔ سنن ترمذي، رقم: 2645۔ سنن ابن ماجه، رقم: 220۔ مسند احمد: 92/4»
حدیث نمبر: 11 مسند اسحاق بن راہویہ
النَّضْرُ ، عَوْفٌ ، خَالِدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، نا عَوْفٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" النَّاسُ مَعَادِنُ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلامِ إِذَا فَقُهُوا" .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ خیر و شر میں کان کے مانند ہیں، پس ان میں سے جو جاہلیت میں بہتر تھے وہ ان میں سے اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کریں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 11]
تخریج الحدیث
«تقدم تخريجه: 118»