☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا، بلاتحقیق فتویٰ دینے کا گناہ
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان← رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنا، بلاتحقیق فتویٰ دینے کا گناہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5 مسند اسحاق بن راہویہ
الْمُقْرِئُ ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا الْمُقْرِئُ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ اسْتَشَارَهُ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ فَأَشَارَ عَلَيْهِ بِغَيْرِ رُشْدٍ، فَقَدْ خَانَهُ، وَمَنْ أَفْتَى فُتْيَا بِغَيْرِ تَثَبُّتٍ، فَإِنَّ إِثْمَهَا عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ" .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے حوالے سے ایسی بات کی جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے، جس سے اس کا مسلمان بھائی مشورہ طلب کرے اور وہ اسے صحیح مشورہ نہ دے تو اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے بلا تحقیق کوئی فتوی دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 5]
تخریج الحدیث
«ادب المفرد للبخاري، رقم: 209۔ قال الشيخ الألباني: صحيح. مسند احمد: 321/2»
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 6 مسند اسحاق بن راہویہ
جَرِيرٌ ، أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَنْ أَفْتَى فُتْيَا يَعْمَى عَنْهَا، فَإِنَّمَا إِثْمُهَا عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جس نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اس فتوی دینے والے پر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 6]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب العلم، باب التوقي فى الفتيا، رقم: 3657۔ قال الشيخ الألباني: حسن، سنن دارمي، رقم: 159»
الحكم: حسن