☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
علم کا قبض کر لیا جانا، فتنوں کا ظہور
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان← علم کا قبض کر لیا جانا، فتنوں کا ظہور
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1 مسند اسحاق بن راہویہ
عِيسَى ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عِيسَى ، نا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُقْبَضُ الْعِلْمُ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ"، فَقُلْنَا لَهُ: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ" . فَلَمَّا سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَابِ قَوْلَهُ: يُقْبَضُ يَأْثِرُهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ ذَهَابَ الْعِلْمِ أَنْ يُنْزَعَ مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، وَلَكِنْ ذَهَابُ الْعِلْمِ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”علم قبض کر لیا جائے گا، فتنے ظاہر ہوں گے اور ہرج بہت ہو جائے گا۔ ہم نے آپ سے عرض کیا: ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قتل“، جب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان: ”علم قبض کر لیا جائے گا۔“ سنا، تو فرمایا: ”علم کا چلے جانا، اس سے یہ مراد نہیں کہ اسے لوگوں کے سینوں سے نکال دیا جائے گا، بلکہ علم کا ختم ہو جانا علماء کے ختم ہو جانے کی وجہ سے ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 1]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب العلم، باب من اجاب الفتيا باشارة الخ، رقم: 85۔ مسلم، كتاب العلم، باب رفع العلم وقبضه الخ، رقم: 157۔ سنن ابوداود، رقم: 4255۔ سنن ابن ماجه، رقم: 4047، مسند احمد: 261/2۔ صحيح ابن حبان، رقم: 6717»
حدیث نمبر: 2 مسند اسحاق بن راہویہ
الْمُلائِيُّ ، جَعْفَرٍ
أَخْبَرَنَا الْمُلائِيُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ:" فَنَاءُ الْعُلَمَاءِ".
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
جعفر نے اس اسناد سے اسی کی مثل روایت کیا ہے، اور انہوں نے کہا: «فناء العلماء» (علماء کا ختم ہو جانا)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 2]
تخریج الحدیث
«تقدم تخريجه: 317/1»