أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا أَبُو الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُتِيَ سَبْعَةَ أَضْبُبٍ فِي حِقْبَةٍ قَدْ صَبَّ عَلَيْهَا سَمْنًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنِّي أَعَافُهَا فَكُلُوهَا) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں سات سانڈے ایک برتن میں پیش کیے گئے، ان پر گھی ڈالا گیا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس سے اجتناب کرتا ہوں، پس تم اسے کھاؤ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 730]