☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند اسحاق بن راہویہ

حدیث نمبر: 642
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 642
اَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ، عَنْ اِبْرَاهِیْمَ بْنِ مَسْیَرَةَ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، اَنَّ اَبَا الصَّهْبَاءِ، قَالَ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ: هَاتِ مِنْ هَنَاتِكَ، اَلَمْ یَکُنْ طَلَاقُ الثَّلَاثِ عَلٰی عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ، وَاَبِیْ بَکْرٍ وَاحِدَةً، قَدْ کَانَ ذَاكَ، فَلَمَّا کَانَ فِیْ عَهْدِ عُمَرَ تَتَابَعَ النَّاسُ فِی الطَّلَاقِ، فَاَجَازَهٗ عَلَیْهِمْ۔.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابوالصہباء نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: اپنے کلمات میں سے کوئی بات پیش کریں، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں تین طلاقیں ایک ہی شمار نہیں ہوتی تھیں، معاملہ اسی طرح ہی تھا، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو لوگوں نے بلا سوچے سمجھے طلاق دینا شروع کر دی، تو انہوں نے اسے ان پر نافذ کر دیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 642]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الطلاق، باب الطلاق الثلاث، رقم: 1472 . سنن كبريٰ بيهقي: 336/7 . طبراني كبير: 40/11 .»
پچھلی حدیث → (641) باب پر واپس ← اگلی حدیث (643)