☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند اسحاق بن راہویہ

حدیث نمبر: 60
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 60
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَرَأَيْتُمُ الزَّانِيَ، وَالسَّارِقَ، وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَرَوْنَ فِيهِمْ؟" فَقَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ( (هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ) ) ، ثُمَّ قَالَ: ( (أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟) ) قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ( (الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَقَوْلُ الزُّورِ، وَقَتْلُ الْمُسْلِمِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسی سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مروی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بتاؤ زانی، چور اور شراب نوش کے متعلق تم کیا خیال کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ برے ہیں اور ان پر سزا ہے۔“ پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں بڑے بڑے گناہوں کے متعلق نہ بتاؤں؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، والدین کو ستانا، جھوٹی بات کرنا، مسلمان کو قتل اور پاک دامن خاتون پر تہمت لگانا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الايمان/حدیث: 60]
تخریج الحدیث
«مسند الشامين: 313/3 . سنن كبري بيهقي: 209/8»
پچھلی حدیث → (59) باب پر واپس ← اگلی حدیث (61)