☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ishaq ibn Rahawaih

Hadith No.: 386
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← Chapters← Bab← Hadith No. 386
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا فَطْرٌ، عَنْ اَبِی الطُّفَیْلِ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الرَّمْلِ، وَقُلْتُ: قَوْمُكَ یَزْعُمُوْنَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَمَلَ، فَقَالَ: صَدَقُوْا وَکَذَبُوْا، اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ تَحَدَّثَ الْمُشْرِکُوْنَ اِنَّ بِهِ هَزْلًا وَبِاَصْحَابِهٖ، فَاَمَرَهُمْ اَنْ یَّرْمُلُوْا.
Translation: محمد سرور گوہر
ابوالطفیل نے بیان کیا، میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے رمل کے متعلق پوچھا: اور میں نے کہا: آپ کی قوم کے افراد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمل کیا ہے، انہوں نے فرمایا: انہوں نے ٹھیک کہا ہے اور انہوں نے غلط کہا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب (مکہ) تشریف لائے تو مشرک باتیں کرنے لگے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مدینہ جا کر) کمزور پڑ گئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) کو حکم دیا کہ وہ رمل کریں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 386]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 229/1 . اسناده حسن»
← Previous Hadith (385) Back to Bab Next Hadith → (387)