اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اُمِرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنْ یَّسْجُدَ عَلٰی سَبْعَةِ اَعْضَاءٍ، وَلَا یَکُفَّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا۔ قَالَ: وَقَالَ اِبْرَاهِیْمُ بْنُ مَیْسَرَةَ: سَأَلْتُ طَاؤُوْسًا عَنِ السُّجُوْدِ عَلَی الْاَنْفِ، فَقَالَ: هُوَ خَیْرٌ۔ قَالَ اِسْحَاقُ: اَیْ اَلْجَبْهَةُ وَالْاَنْفُ شَیْئٌ وَاحِدٌ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ سات اعضاء پر سجدہ کیا جائے، بال اور کپڑے نہ سمیٹے جائیں۔ ابراہیم بن میسرہ نے بیان کیا: میں نے طاؤس رحمہ اللہ سے ناک پر سجدہ کرنے کے متعلق پوچھا:، تو انہوں نے فرمایا: وہ بہتر ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے فرمایا: پیشانی اور ناک ایک ہی چیز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 193]
تخریج الحدیث
«سنن ابن ماجه، كتاب الصلاة، باب السجود، رقم: 884 . قال الالباني: صحيح .»