☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند اسحاق بن راہویہ

حدیث نمبر: 104
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 104
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، - أَوْ غَيْرُهُ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ الْمُخَارِقِ، عَنْ لُبَابَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ فَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ، فَبَالَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي إِزَارَكَ كَيْ أَغْسِلَهُ، فَقَالَ: ( (إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ، وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
لبابہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو لیا اور انہیں اپنی گود میں بٹھا لیا، انہوں نے آپ پر پیشاب کر دیا، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اپنا ازار مجھے دیں تاکہ میں اسے دھو دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے، اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 104]
تخریج الحدیث
«ايضاً»
پچھلی حدیث → (103) باب پر واپس ← اگلی حدیث (105)