بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مسنَد صَفوَانَ بنِ امَیَّةَ العَجَمِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
Musnad Ahmad
کتب مسند احمد ابواب باب
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 15300 مسند احمد
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: زَوَّجَنِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ، فَدَعَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" انْهَسُوا اللَّحْمَ نَهْسًا، فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ، أَوْ أَشْهَى وَأَمْرَأُ" , قَالَ سُفْيَانُ: الشَّكُّ مِنِّي أَوْ مِنْهُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان غنی کے دور خلافت میں میرے والد صاحب نے میری شادی کی اور اس میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کئی صحابہ کو بھی دعوت دی ان میں سیدنا صفوان بن امیہ بھی تھے جو انتہائی بوڑھے ہو چکے تھے وہ آئے تو کہنے لگے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گوشت کو اونٹوں سے نوچ کر کھایا کر و یہ زیادہ خوشگوار اور زود ہضم ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15300]
حکم دارالسلام
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالكريم
الحكم: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالكريم
حدیث نمبر: 15301 مسند احمد
يَحْيَى بْنُ سَعِيد ، التيمي يَعْنِي سُلَيْمَانَ ، أَبِي عُثْمَانَ يَعْنِي النَّهْدِيَّ ، عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيد , قال: حدثنا التيمي يَعْنِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ يَعْنِي النَّهْدِيَّ , عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ , قَالَ:" الطَّاعُونُ، وَالْبَطْنُ، وَالْغَرَقُ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ" , حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو عُثْمَانَ مِرَارًا، وَقَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ طاعون کی بیماری پیٹ یا ڈوب کر یا حالت نفاس میں مرجانا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15301]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
الحكم: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
حدیث نمبر: 15302 مسند احمد
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شَرِيكٌ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَبِيهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعَارَ مِنْهُ يَوْمَ حُنَيْن أَدْرَاعًا، فَقَالَ: أَغَصْبًا يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ:" بَلْ عَارِيَةٌ مَضْمُونَةٌ" , قَالَ: فَضَاعَ بَعْضُهَا، فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنْ يَضْمَنَهَا لَهُ، فَقَالَ: أَنَا الْيَوْمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي الْإِسْلَامِ أَرْغَبُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ جنگ حنین کے دن نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے کچھ زرہیں عاریتا طلب کیں اس وقت تک صفوان مسلمان نہ ہوئے تھے انہوں نے پوچھا کہ اے محمد غصب کی نیت سے لے رہے ہو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں عاریت کی نیت سے جس کا میں ضامن ہوں اتفاق سے ان میں سے کچھ زرہیں ضائع ہو گئیں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اس تاوان کی پیش کش کی لیکن وہ کہنے لگے یا رسول اللہ! آج مجھے اسلام میں زیادہ رغبت محسوس ہو رہی ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15302]
حکم دارالسلام
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك، وجهالة حال أمية بن صفوان، و لاضطرابه
الحكم: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك، وجهالة حال أمية بن صفوان، و لاضطرابه
حدیث نمبر: 15303 مسند احمد
رَوْحٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، الزُّهْرِيُّ ، صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، أَبِيهِ ، صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا , مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ قِيلَ لَهُ: هَلَكَ مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ، قَالَ: فَقُلْتُ لَا أَصِلُ إِلَى أَهْلِي حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَكِبْتُ رَاحِلَتِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , زَعَمُوا أَنَّهُ هَلَكَ مَنْ لَمْ يُهَاجِرْ؟ قَالَ:" كَلَّا أَبَا وَهْبٍ , فَارْجِعْ إِلَى أَبَاطِحِ مَكَّةَ" , قَالَ: فَبَيْنَمَا أَنَا رَاقِدٌ , إِذْ جَاءَ السَّارِقُ، فَأَخَذَ ثَوْبِي مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَأَدْرَكْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ هَذَا سَرَقَ ثَوْبِي، فَأَمَرَ بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْطَعَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ هَذَا أَرَدْتُ، هُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، قَالَ:" فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ؟".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ ان سے کسی نے کہہ دیا کہ جو شخص ہجرت نہیں کرتا وہ ہلاک ہو گیا یہ سن کر میں نے کہا میں اس وقت تک اپنے گھر نہیں جاؤں گا جب تک پہلے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہ مل آؤں چنانچہ میں اپنی سواری پر سوار ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جس شخص نے ہجرت نہیں کی وہ ہلاک ہو گیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو وہب ایسی کوئی بات ہرگز نہیں ہے تم واپس مکہ کے بطحاء میں چلے جاؤ۔ ابھی میں مسجد نبوی میں سو رہا تھا کہ ایک چور آیا اور اس نے میرے سر کے نیچے سے کپڑانکال لیا اور چلتا بنا میں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا اور عرض کیا: کہ اس شخص نے میرا کپڑا چرایا ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا یہ مقصد نہیں تھا کہ یہ کپڑا اس پر صدقہ ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو نے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ صدقہ کیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15303]
حکم دارالسلام
حديث صحيح بطرقه وشاهذه، وهذا إسناد ضعيف لاضطرابه، فقد اختلف فيه على محمد بن أبي حفصة
الحكم: حديث صحيح بطرقه وشاهذه، وهذا إسناد ضعيف لاضطرابه، فقد اختلف فيه على محمد بن أبي حفصة
حدیث نمبر: 15304 مسند احمد
زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، ابْنِ الْمُبَارَكِ ، يُونُسَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ:" أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَإِنَّهُ لَأَبْغَضُ النَّاسِ إِلَيَّ، فَمَا زَالَ يُعْطِينِي حَتَّى صَارَ، وَإِنَّهُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے غزوہ حنین کے موقع پر مال غنیمت کا حصہ عطاء فرمایا: قبل ازیں مجھے ان سے سب سے زیادہ بغض تھا لیکن آپ نے مجھ پر اتنی بخشش اور کر م نوازی فرمائی کہ وہ تمام لوگوں سے زیادہ مجھے محبوب ہو گئے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15304]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، م: 2313
الحكم: حديث صحيح، م: 2313
حدیث نمبر: 15305 مسند احمد
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، عَطَاءٍ ، طَارِقِ بْنِ مُرَقَّعٍ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ مُرَقَّعٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّ رَجُلًا سَرَقَ بُرْدَهُ، فَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ تَجَاوَزْتُ عَنْهُ، قَالَ:" فَلَوْلَا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ يَا أَبَا وَهْبٍ" , فَقَطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ میں مسجد نبوی میں سو رہا تھا کہ ایک چور آیا اور اس نے میرے سر کے نیچے سے کپڑا نکال لیا اور چلتا بنا میں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا اور عرض کیا: کہ اس شخص نے میرا کپڑا چرایا ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اسے معاف کرتا ہوں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو نے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ معاف کر دیا پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15305]
حکم دارالسلام
حديث صحيح بطرقه وشاهده، وهذا إسناد ضعيف، ابن أبى عروبة مختلط، وسماع محمد بن جعفر منه بعد أختلاطه، وطارق بن المرقع مجهول، وقد اختلف فيه على عطاء
الحكم: حديث صحيح بطرقه وشاهده، وهذا إسناد ضعيف، ابن أبى عروبة مختلط، وسماع محمد بن جعفر منه بعد أختلاطه، وطارق بن المرقع مجهول، وقد اختلف فيه على عطاء
حدیث نمبر: 15306 مسند احمد
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، ابْنُ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ هَاجَرَ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَا أَدْخُلُ مَنْزِلِي حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْأَلَهُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا سَرَقَ خَمِيصَةً لِي لِرَجُلٍ مَعَهُ، فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنِّي قَدْ وَهَبْتُهَا لَهُ، قَالَ:" فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ" , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ هَاجَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ، فَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ ان سے کسی نے کہہ دیا کہ جو شخص ہجرت نہیں کرتا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا یہ سن کر میں نے کہا میں اس وقت تک اپنے گھر نہیں جاؤں گا جب تک پہلے میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہ مل لوں چنانچہ میں اپنی سواری پر سوار ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جس شخص نے ہجرت نہیں کی وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت کا حکم نہیں رہا البتہ جہاد اور نیت باقی ہے اس لئے جب تم سے نکلنے کے لئے کہا جائے تو تم نکل پڑو۔ پھر میں نے ایک آدمی کے متعلق عرض کیا: کہ اس شخص نے میرا کپڑا چرایا ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کپڑا اس پر صدقہ ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ صدقہ کیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15306]
حکم دارالسلام
حديث صحيح بطرقه وشاهديه، واختلف فى طاووس هل سمع من صفوان بن أمية أم لا؟ واختلف فيه على طاوس أيضًا
الحكم: حديث صحيح بطرقه وشاهديه، واختلف فى طاووس هل سمع من صفوان بن أمية أم لا؟ واختلف فيه على طاوس أيضًا
حدیث نمبر: 15307 مسند احمد
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُلَيْمَانُ يَعْنِي التَّيْمِيَّ ، أَبِي عُثْمَانَ يَعْنِي النَّهْدِيَّ ، عَامِرٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي التَّيْمِيَّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ يَعْنِي النَّهْدِيَّ , عَنْ عَامِرٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ طاعون کی بیماری پیٹ یا ڈوب کر یا حالت نفاس میں مرجانا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15307]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
الحكم: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
حدیث نمبر: 15308 مسند احمد
مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، سُلَيْمَانَ ، أَبِي عُثْمَانَ ، عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ , قَالَ:" الطَّاعُونُ، وَالْبَطْنُ، وَالْغَرَقُ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ" , قَالَ سُلَيْمَانُ: حَدَّثَنَا بِهِ يَعْنِي أَبَا عُثْمَانَ مِرَارًا، وَرَفَعَهُ مَرَّةً إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ طاعون کی بیماری پیٹ یا ڈوب کر یا حالت نفاس میں مرجانا بھی شہادت ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15308]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
الحكم: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عامر بن مالك
حدیث نمبر: 15309 مسند احمد
إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ , قَالَ: قَالَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ : رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَأَنَا آخُذُ اللَّحْمَ عَنِ الْعَظْمِ بِيَدِي، فَقَالَ:" يَا صَفْوَانُ" , قُلْتُ: لَبَّيْكَ، قَالَ" قَرِّبْ اللَّحْمَ مِنْ فِيكَ، فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے ہاتھ سے ہڈی سے گوشت اتار کر کھارہا ہوں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: صفوان میں نے عرض کیا: لبیک فرمایا: گوشت کو اپنے منہ کے قریب لے کر جاؤ (اور منہ سے نوچ کر کھاؤ) کیونکہ یہ زیادہ خوشگوار اور زود ہضم ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15309]
حکم دارالسلام
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالرحمن بن معاوية، وعثمان بن أبى سليمان لم يسمع من صفوان بن أمية
الحكم: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالرحمن بن معاوية، وعثمان بن أبى سليمان لم يسمع من صفوان بن أمية
حدیث نمبر: 15310 مسند احمد
حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ قَرْمٍ ، سِمَاك ، جُعَيْد ، صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ قَرْمٍ ، عَنْ سِمَاك ، عَنْ جُعَيْد ابْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى خَمِيصَةٍ لِي، فَسُرِقَتْ فَأَخَذْنَا السَّارِقَ، فَرَفَعْنَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفِي خَمِيصَةٍ ثَمَنُ ثَلَاثِينَ دِرْهَمًا؟! أَنَا أَهَبُهَا لَهُ أَوْ أَبِيعُهَا لَهُ، قَالَ:" فَهَلَّا كَانَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ؟".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا صفوان بن امیہ سے مروی ہے کہ میں مسجد نبوی میں سو رہا تھا کہ ایک چور آیا اور اس نے میرے سر کے نیچے سے کپڑا نکال لیا اور چلتا بنا میں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا اور عرض کیا: کہ اس شخص نے میرا کپڑا چرایا ہے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا تیس درہم کی چادر کے بدلے میں اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا یہ میں اسے ہبہ کرتا ہوں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو نے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ صدقہ کر دیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15310]
حکم دارالسلام
صحيح بطرقه وشاهده ، وهذا إسناد ضعيف لضعف سليمان بن قرم، وجهالة جعيد ابن أخت صفوان، واختلف فيه على سماك فى اسم جعيد
الحكم: صحيح بطرقه وشاهده ، وهذا إسناد ضعيف لضعف سليمان بن قرم، وجهالة جعيد ابن أخت صفوان، واختلف فيه على سماك فى اسم جعيد