☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حَدِيثُ امْرَأَةٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
مسند أحمد
الكتب← مسند أحمد← مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ← حَدِيثُ امْرَأَةٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 23235 مسند أحمد
يَزِيدُ بنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بنُ إِسْحَاقَ ، ضَمْرَةَ بنِ سَعِيدٍ ، جَدَّتِهِ ، امْرَأَةٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بنُ هَارُونَ ، أَخْبرَنَا مُحَمَّدُ بنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ ضَمْرَةَ بنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِمْ، قَالَ: وَقَدْ كَانَتْ صَلَّتْ الْقِبلَتَيْنِ مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِي: " اخْتَضِبي، تَتْرُكُ إِحْدَاكُنَّ الْخِضَاب حَتَّى تَكُونَ يَدُهَا كَيَدِ الرَّجُلِ" ، قَالَتْ: فَمَا تَرَكَتْ الْخِضَاب حَتَّى لَقِيَتْ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَإِنْ كَانَتْ لَتَخْتَضِب وَإِنَّهَا لَابنَةُ ثَمَانِينَ.
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
ایک خاتون (جنہیں دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہے) کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے اور مجھ سے فرمایا مہندی لگایا کرو تم لوگ مہندی لگاناچھوڑ دیتی ہو اور تمہارے ہاتھ مردوں کے ہاتھ کی طرح ہوجاتے ہیں میں نے اس کے بعد سے مہندی لگانا کبھی نہیں چھوڑی اور میں ایسا ہی کروں گی تاآنکہ اللہ سے جاملوں راوی کہتے ہیں کہ وہ اسی سال کی عمر میں بھی مہندی لگایا کرتی تھیں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23235]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، و جدة ضمرة بن سعيد لا تعرف، ابن ضمرة بن سعيد، صوابه: ضمرة بن سعيد
الحكم: إسناده ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، و جدة ضمرة بن سعيد لا تعرف، ابن ضمرة بن سعيد، صوابه: ضمرة بن سعيد
حديث رقم: 23236 مسند أحمد
هَيْثَمٌ يَعْنِي ابنَ خَارِجَةَ ، حَفْصُ بنُ مَيْسَرَةَ ، ابنِ حَرْمَلَةَ ، أَبي ثِفِالٍ الْمُزَنِيِّ ، رَباحَ بنَ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ حُوَيْطِب ، جَدَّتِي ، أَباهَا
حَدَّثَنَا هَيْثَمٌ يَعْنِي ابنَ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبي ثِفِالٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَباحَ بنَ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ حُوَيْطِب ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أَنَّها سَمِعَتْ أَباهَا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ باللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بي، وَلَا يُؤْمِنُ بي مَنْ لَا يُحِب الْأَنْصَارَ" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس میں اللہ کا نام نہ لے اور وہ شخص اللہ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو مجھ پر ایمان نہ لائے اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوسکتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23236]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لضعف أبى ثفال المرّي
الحكم: إسناده ضعيف لضعف أبى ثفال المرّي
حديث رقم: 23237 مسند أحمد
سَعِيدُ بنُ خُثَيْمٍ أَبو مَعْمَرٍ الْهِلَالِيُّ ، رِبعِيَّةُ ابنَةُ عِيَاضٍ الْكِلَابيَّةُ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بنُ خُثَيْمٍ أَبو مَعْمَرٍ الْهِلَالِيُّ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي رِبعِيَّةُ ابنَةُ عِيَاضٍ الْكِلَابيَّةُ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: " كُلُوا الرُّمَّانَ بشَحْمِهِ، فَإِنَّهُ دِباغُ الْمَعِدَةِ" .
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انار کو چھلکے سمیت کھایا کرو کیونکہ یہ معدے کے لئے دباغت کا کام دیتا ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23237]
حکم دارالسلام
إسناده محتمل للتحسين
الحكم: إسناده محتمل للتحسين
حديث رقم: 23238 مسند أحمد
مُعْتَمِرُ بنُ سُلَيْمَانَ ، صَباحٍ ، أَشْرَسَ ، ابنُ عَباسٍ ، إِبرَاهِيمُ بنُ دِينَارٍ ، صَالِحُ بنُ صَباحٍ ، أَبيهِ ، أَشْرَسَ ، ابنِ عَباسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ صَباحٍ ، عَنْ أَشْرَسَ ، قَالَ: سُئِلَ ابنُ عَباسٍ عَنِ الْمَدِّ وَالْجَزْرِ، فقال: " إِنَّ مَلَكًا مُوَكَّلٌ بقَامُوسِ الْبحْرِ، فَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فَاضَتْ، وَإِذَا رَفَعَهَا غَاضَتْ" ، وقَالَ عبد الله بن أحمد: حَدَّثَنِي إِبرَاهِيمُ بنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بنُ صَباحٍ ، عَنْ أَبيهِ ، عَنْ أَشْرَسَ ، عَنِ ابنِ عَباسٍ ، مِثْلَهُ.
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
اشرس کہتے ہیں کہ کسی شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سمندر کے مدوجزر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک فرشتہ سطح سمندر پر مامور ہے جب وہ سمندر میں اپنا پاؤں رکھتا ہے تو سمندر بہہ پڑتا ہے اور جب وہ اپنا پاؤں باہر نکالتا ہے تو سمندر نیچے چلا جاتا ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23238]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف، صباح مجهول
الحكم: إسناده ضعيف، صباح مجهول
حديث رقم: 23239 مسند أحمد
سُفْيَانُ يَعْنِي ابنَ عُيَيْنَةَ ، مُوسَى بنِ أَبي عَيسى
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ يَعْنِي ابنَ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُوسَى بنِ أَبي عَيسى ، " أَنَّ مَرْيَمَ فَقَدَتْ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام، فَدَارَتْ تَطَلَبهِ، فَلَقِيَتْ حَائِكًا فَلَمْ يُرْشِدْهَا، فَدَعَتْ عَلَيْهِ، فَلَا تَزَالُ تَرَاهُ تَائِهًا، فَلَقِيَتْ خَيَّاطًا فَأَرْشَدَهَا، فَدَعَتْ لَهُ" ، فَهُمْ يُؤْنَسُ إِلَيْهِمْ، أَيْ: يُجْلَسُ إِلَيْهِمْ.
الترجمة: مولانا ظفر اقبال
موسیٰ بن ابی عیسیٰ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام گم ہوگئے حضرت مریم (علیہا السلام) ان کی تلاش میں نکلیں تو راستے میں ایک جولاہا ملا لیکن وہ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کچھ نہ بتاسکا حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے لئے سخت الفاظ کہہ دیئے یہی وجہ ہے کہ تم جو لا ہے کو ہمیشہ حیران و پریشان دیکھو گے پھر ایک درزی ملا جس نے ان کی رہنمائی کردی تو حضرت مریم (علیہا السلام) نے اس کے حق میں دعا فرمائی اسی وجہ سے لوگ ان کے پاس جا کر بیٹھتے ہیں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23239]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة صالح بن صباح وأبيه
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة صالح بن صباح وأبيه