يَحْيَى ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، يُوسُفَ بْنِ مَسْعُودٍ ، جَدَّتِهِ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ ، أَنَّ رَجُلًا مَرَّ بِهِمْ عَلَى بَعِيرٍ يُوضِعُهُ بِمِنًى فِي" أَيَّامِ التَّشْرِيقِ: إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"، فَسَأَلْتُ عَنْهُ، فَقَالُوا: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
یوسف بن مسعود کی دادی کہتی ہیں کہ ایک آدمی اپنے اونٹ پر ان کے پاس سے گذرا جو منی کے میدان میں ایام تشریق میں اپنا اونٹ دوڑا رہا ہے اور کہتا جارہا ہے کہ یہ تو کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں، میں نے لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ/حدیث: 992]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، يوسف بن مسعود روى عنه اثنان، وذكره ابن حبان فى الثقات، وقد توبع
الحكم: حديث صحيح، يوسف بن مسعود روى عنه اثنان، وذكره ابن حبان فى الثقات، وقد توبع