حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، أَبِي الشَّعْثَاءِ ، ابْنَ عُمَرَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ فِي الْيَوْمِ الأْوْسَطِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فَدَنَا الْقَوْمُ، وَتَنَحَّى ابْنٌ لَهُ، قَالَ: فَقَالَ له: ادْنُ فاطْعَمْ، قَالَ: فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّهَا أَيَّامُ طُعْمٍ وَذِكْرٍ"؟!.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ابوالشعثاء کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایام تشریق کے کسی درمیانی دن میں ہم لوگ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے، تھوڑی دیر بعد کھانا آیا اور لوگ قریب قریب ہو گئے، لیکن ان کا ایک بیٹا ایک طرف کو ہو کر بیٹھ گیا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: آگے ہو کر کھانا کھاؤ، اس نے کہا کہ میں روزے سے ہوں انہوں نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے یہ کھانے پینے اور ذکر کے دن ہیں۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 4970]
حکم دارالسلام
حسن، إبراهيم بن مهاجر - و إن كان فى حفظه لين- يحسن حديثه فى المتابعات والشواهد، وهذا منها .
الحكم: حسن، إبراهيم بن مهاجر - و إن كان فى حفظه لين- يحسن حديثه فى المتابعات والشواهد، وهذا منها .