وَكِيعٌ ، سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ ، ابْنَ عُمَر
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَر عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًى؟ فَقَالَ: هَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّد صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَآمَنْتُ، فاهتديت به، قَالَ: فَإِنَّهُ كَانَ" يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
داؤد بن ابی عاصم ثقفی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منٰی میں نماز کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام سنا ہے؟ میں نے کہا، جی ہاں! میں ان پر ایمان لا کر راہ راست پر بھی آیا ہوں، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر وہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 4760]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 694
الحكم: إسناده صحيح، م: 694