رَوْحٌ ، وَعَفَّانُ ، حَمَّادٌ ، قَيْسٍ ، عَفَّانُ ، حَمَّادٌ ، قَيْسٌ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ . قَالَ عَفَّانُ : أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ فِي حَدِيثِهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا قَيْسٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى زَمْزَمَ، فَنَزَعْنَا لَهُ دَلْوًا، فَشَرِبَ ثُمَّ مَجَّ فِيهَا، ثُمَّ أَفْرَغْنَاهَا فِي زَمْزَمَ، ثُمَّ قَالَ:" لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا عَلَيْهَا، لَنَزَعْتُ بِيَدَيَّ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چاہ زمزم پر تشریف لائے، ہم نے ایک ڈول کھینچ کر پانی نکالا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے نوش فرمایا اور اس ڈول میں کلی کر دی، پھر ہم نے وہ ڈول چاہ زمزم میں ڈال دیا (یوں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پس خوردہ بھی اس میں شامل ہو گیا) اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہارے مغلوب ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں اپنے ہاتھ سے ڈول کھینچتا۔“ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 3527]
الحكم: إسناده صحيح