رَوْحٌ ، شُعْبَةُ ، يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟" فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ. فَقَالَ:" إِنَّ دِبَاغَ الْأَدِيمِ طُهُورُهُ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک بکری مر گئی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟“ انہوں نے کہا کہ یہ مردار ہے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دباغت سے تو کھال پاک ہو جاتی ہے۔“ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 3521]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يعقوب بن عطاء وقد توبع
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يعقوب بن عطاء وقد توبع