وَكِيعٌ ، صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أُقِيمت الصَّلاةُ وَلَمْ أُصَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ، فَرَآنِي وَأَنَا أُصَلِّيهِمَا، فَمَدَّني، وَقَالَ:" أَتُرِيدُ أَنْ تُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟" فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لئے اقامت ہوئی تو میں دو رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا کیونکہ میں انہیں پڑھ نہیں سکا تھا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر قریب آ کر فرمایا: ”کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے؟“ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 3329]
الحكم: إسناه حسن