يَزِيدُ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، شُعْبَةَ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: رَأَى ابْنُ عَبَّاسٍ رَجُلًا سَاجِدًا، قَدْ ابْتَسَطَ ذِرَاعَيْهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : هَكَذَا يَرْبِضُ الْكَلْبُ،" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے سجدہ کرتے ہوئے اپنے بازو زمین پر بچھا دیئے، انہوں نے فرمایا: اس طرح تو کتا بیٹھتا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مبارک بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی (یعنی ہاتھ اتنے جدا ہوتے تھے)۔ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 3305]
حکم دارالسلام
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شبعة مولى ابن عباس سيئ الحفظ
الحكم: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شبعة مولى ابن عباس سيئ الحفظ