حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، شُعْبَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَرَرْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ عَلَى أَتَانٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي فَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَنَزَلْنَا وَدَخَلْنَا مَعَهُ، فَمَا قَالَ لَنَا فِي ذَلِكَ شَيْئًا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اور فضل ایک گدھی پر سوار ہو کر گزر رہے تھے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحرا میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ہم اپنی سواری سے اترے اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز میں شریک ہو گئے، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں کچھ نہیں کہا۔ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 3017]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، شعبة مولى ابن عباس، وإن كان سيئ الحفظ، قد توبع
الحكم: حديث صحيح، شعبة مولى ابن عباس، وإن كان سيئ الحفظ، قد توبع