أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ الْفَضْلِ ابْنَةُ الْحَارِثِ بِأُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ عَبَّاسٍ، فَوَضَعَتْهَا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَالَتْ، فَاخْتَلَجَتْهَا أُمُّ الْفَضْلِ، ثُمَّ لَكَمَتْ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ اخْتَلَجَتْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطِينِي قَدَحًا مِنْ مَاءٍ" , فَصَبَّهُ عَلَى مَبَالِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اسْلُكُوا الْمَاءَ فِي سَبِيلِ الْبَوْلِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدہ ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ام حبیبہ بنت عباس کو لے کر آئیں اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا، اس نے پیشاب کر دیا، سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا شرمندہ ہو گئیں اور بچی کو اس کے کندھوں کے درمیانی جگہ پر تھپڑ لگا دیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پانی کا ایک برتن دے دو“، چنانچہ جہاں جہاں اس نے پیشاب کیا تھا، وہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانی بہا لیا اور فرمایا: ”پیشاب کی جگہ پر پانی بہا لیا کرو۔“ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 2750]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف، حسين بن عبدالله ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف، حسين بن عبدالله ضعيف