عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عَمْرَةَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عَمْرَةَ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ , قَالَتْ: اسْتُحِضْتُ سَبْعَ سِنِينَ , فَاشْتَكَيْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَتْ تِلْكَ بِالْحَيْضَةِ , وَلَكِنْ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي" , فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ , فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي الْمِرْكَنِ , فَنَرَى صُفْرَةَ الدَّمِ فِي الْمِرْكَنِ .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور دم ِ حیض کے مستقل جاری رہنے کی شکایت کی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک رگ کا خون ہے اس لئے تم غسل کر لیا کرو“، چنانچہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں اور جب وہ ٹب سے باہر نکلتیں تو ہم پانی کا رنگ سرخ دیکھتے تھے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27446]
حکم دارالسلام
صحيح من حديث عائشة
الحكم: صحيح من حديث عائشة