مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ , عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ , أَنَّهَا اسْتُحِيضَتْ , فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , " فَأَمَرَهَا بِالْغُسْلِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ , وَإِنْ كَانَتْ لَتَخْرُجُ مِنَ الْمِرْكَنِ , وَقَدْ عَلَتْ حُمْرَةُ الدَّمِ عَلَى الْمَاءِ , فَتُصَلِّي .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور دم حیض کے مستقل جاری رہنے کی شکایت کی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ہر نماز کے وقت غسل کرنے کا حکم دیا، چنانچہ جب وہ ٹب سے باہر نکلتیں تو پانی پر سرخی غالب آ چکی ہوتی تھی، تاہم وہ نماز پڑھ لیتی تھیں، ان سے فرمایا یہ تو رگ کا خون ہے اس لئے یہ دیکھ لیا کرو کہ جب تمہارے ایام حیض کا وقت آ جائے تو نماز نہ پڑھا کرو اور جب وہ زمانہ گزر جائے تو اپنے آپ کو پاک سمجھ کر طہارت حاصل کیا کرو اور اگلے ایام تک نماز پڑھتی رہا کرو۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27445]
حکم دارالسلام
صحيح من حديث عائشة ، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، وهو مدلس، ثم إنه اختلف عليه فيه
الحكم: صحيح من حديث عائشة ، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، وهو مدلس، ثم إنه اختلف عليه فيه