☽ 5 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ahmad

Hadith No.: 27413
Books← Musnad Ahmad← Chapters← Bab← Hadith No. 27413
سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، حَبِيبَةَ بِنْتِ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ، أُمِّ حَبِيبَةَ ، زَيْنَبَ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ , عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَبِيبَةَ , عَنْ زَيْنَبَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ سُفْيَانُ: أَرْبَعُ نِسْوَةٍ , قَالَتِ: اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمٍ , وَهُوَ مُحْمَرٌّ وَجْهُهُ , وَهُوَ يَقُولُ: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدْ اقْتَرَبَ , فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" , وَحَلَّقَ , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟! قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ" .
Translation: مولانا ظفر اقبال
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو چہرہ مبارک سرخ ہو رہا تھا اور وہ یہ فرما رہے تھے: ” «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» قریب آنے والے شر سے اہل عرب کے لئے ہلاکت ہے، آج یاجوج ماجوج کے بند میں اتنا بڑا سوراخ ہو گیا ہے“، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انگلی سے حلقہ بنا کر دکھایا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نیک لوگوں کی موجودگی میں ہم ہلاک ہو جائیں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! جب گندگی بڑھ جائے (تو ایسا ہی ہوتا ہے)۔“ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27413]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 3346، م: 2880
Grade: إسناده صحيح، خ: 3346، م: 2880
← Previous Hadith (27412) Back to Bab Next Hadith → (27414)