☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مسند احمد

حدیث نمبر: 27317
کتب← مسند احمد← ابواب← باب← حدیث نمبر 27317
حدیث نمبر: 27317 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عُمَرَ بْنَ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ ، عُبَيْدَ سَنُوطَا ، خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ , أَنَّ عُمَرَ بْنَ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ سَنُوطَا , يُحَدِّثُ , أَنَّهُ سَمِعَ خَوْلَةَ بِنْتَ قَيْسٍ , وَقَدْ قَالَ خَوْلَةُ الْأَنْصَارِيَّةُ الَّتِي كَانَتْ عِنْدَ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ , تُحَدِّثُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى حَمْزَةَ بَيْتَهُ , فَتَذَاكَرُوا الدُّنْيَا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ , مَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا , وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَمَالِ رَسُولِهِ , لَهُ النَّارُ يَوْمَ يَلْقَى اللَّهَ" .
اردو ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ”جو حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں“، سے مروی ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور دنیا کا تذکرہ ہونے لگا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا سرسبز و شیریں ہے، جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے گا اس کے لئے اس میں برکت ڈال دی جائے گی اور اللہ اور اس کے رسول کے مال میں بہت سے گھسنے والے ایسے ہیں جنہیں اللہ سے ملنے کے دن جہنم میں داخل کیا جائے گا۔“ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27317]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال عبيد سنوطا
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال عبيد سنوطا
پچھلی حدیث → (27316) باب پر واپس ← اگلی حدیث (27318)