بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 2715
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 2715
حدیث نمبر: 2715 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ ، عَبْدُ اللَّهِ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، ابْنُ هُبَيْرَةَ ، مَنْ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ هُبَيْرَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ" , قِيلَ: مَا الْمَلَاعِنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ يَقْعُدَ أَحَدُكُمْ فِي ظِلٍّ يُسْتَظَلُّ فِيهِ، أَوْ فِي طَرِيقٍ، أَوْ فِي نَقْعِ مَاءٍ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تین لعنتی کاموں سے بچو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! وہ تین کام کون سے ہیں؟ فرمایا: تم میں سے کوئی شخص کسی سایہ دار جگہ پر - جس کا سایہ لوگ حاصل کرتے ہوں - یا راستے میں، یا پانی بہنے کی جگہ پر پاخانہ (یا پیشاب) کرے۔ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 2715]
حکم دارالسلام
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، لابهام راويه عن ابن عباس
الحكم: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، لابهام راويه عن ابن عباس
← پچھلی حدیث (2714) باب پر واپس اگلی حدیث (2716) →