عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ ، أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ , عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ , فَلَعَنَتْ بَعِيرًا لَهَا , فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَدَّ , وَقَالَ: " لَا يَصْحَبُنِي شَيْءٌ مَلْعُونٌ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھیں، اس دوران انہوں نے اپنے اونٹ پر لعنت بھیجی تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے واپس بھیج دینے کا حکم دیا اور فرمایا میرے ساتھ کوئی ملعون چیز نہیں جانی چاہیے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26210]
حکم دارالسلام
مرفوعه صحيح لغيره
الحكم: مرفوعه صحيح لغيره