يَزِيدُ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ , أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ , قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ , قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ؟ , فَقَالَتْ:" كَانَ يَقْرَأُ فِيهِمَا وَهُوَ جَالِسٌ , فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ , قَامَ , فَرَكَعَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
علقمہ بن وقاص لیثی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ کردو رکعتیں کس طرح پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قرأت تو بیٹھ کر کرتے تھے لیکن جب رکوع کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہوجاتے اور پھر رکوع فرماتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26002]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، م: 731
الحكم: حديث صحيح، م: 731