إِسْمَاعِيلُ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ ، رَجُلٌ ، لِعَائِشَة
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ , حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنْ الْحَسَنِ , قَال: َقَالَ رَجُلٌ : قُلْتُ لِعَائِشَة : َمَا كَانَ يَقْضِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ , قَال: َ" فَدَعَتْ بِإِنَاءٍ حَزَرَتْهُ صَاعًا بِصَاعِكُمْ هَذَا" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ایک صاحب کا کہنا ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ غسل جنابت کے لئے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کتنا پانی کفایت کرجاتا تھا؟ اس پر انہوں نے ایک برتن منگوایا، میں نے اس کا اندازہ کیا تو وہ موجودہ صاع کے برابر ایک صاع تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25816]
الحكم: حديث صحيح