عَفَّانُ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، وَعِكْرِمَةَ ، بن عباس
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، وَعِكْرِمَةَ , قَالَا: قَالَ عُمَرُ: مَنْ يَعْلَمُ مَتَى لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ قَالَا: فقال بن عباس : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ فِي الْعَشْرِ، فِي سَبْعٍ يَمْضِينَ، أَوْ سَبْعٍ يَبْقَيْنَ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ایک مرتبہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پوچھا: لیلۃ القدر کے بارے کون جانتا ہے کہ وہ کب ہوتی ہے؟ اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”شب قدر رمضان کے عشرہ اخیرہ میں ہوتی ہے، سات راتیں گزرنے پر (ستائیسویں شب) یا سات راتیں باقی رہ جانے پر (تئیسویں شب)۔“ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 2543]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 2022
الحكم: إسناده صحيح، خ: 2022