بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 23797
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 23797
حدیث نمبر: 23797 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْجُرَيْرِيُّ ، أَبِي الطُّفَيْلِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أخبرنا الْجُرَيْرِيُّ ، قَالَ: كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ أَبِي الطُّفَيْلِ ، فَقَالَ: مَا بَقِيَ أَحَدٌ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي، قَالَ: قُلْتُ: وَرَأَيْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ كَانَ صِفَتُهُ؟ قَالَ:" كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقْصِدًا" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
جریری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کے ہمراہ طواف کر رہا تھا کہ وہ کہنے لگے اب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کرنے والا میرے علاوہ کوئی شخص باقی نہیں بچا میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں میں نے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حلیہ کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا رنگ گورا خوبصورت اور جسم معتدل تھا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23797]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 2340
الحكم: إسناده صحيح، م: 2340
← پچھلی حدیث (23796) باب پر واپس اگلی حدیث (23798) →