بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 23538
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 23538
حدیث نمبر: 23538 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى ، عَمْرُو بنُ عُثْمَانَ ، مُوسَى بنَ طَلْحَةَ ، أَبا أَيُّوب
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بنَ طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبا أَيُّوب أَخْبرَهُ , أَنَّ أَعْرَابيًّا عَرَضَ لِلنَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَسِيرٍ، فَأَخَذَ بخِطَامِ نَاقَتِهِ، أَوْ بزِمَامِ نَاقَتِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْ يَا مُحَمَّدُ، أَخْبرْنِي بمَا يُقَرِّبنِي مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُباعِدُنِي مِنَ النَّارِ، قَالَ: " تَعْبدُ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُ بهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی سفر میں تھے ایک دیہاتی سامنے آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ کر عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور جہنم سے دور کر دے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23538]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 5983، م: 13
الحكم: إسناده صحيح، خ: 5983، م: 13
← پچھلی حدیث (23537) باب پر واپس اگلی حدیث (23539) →