بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 23248
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 23248
حدیث نمبر: 23248 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: بلَغَهُ أَنَّ أَبا مُوسَى كَانَ يَبولُ فِي قَارُورَةٍ، وَيَقُولُ: إِنَّ بنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا أَصَاب أَحَدَهُمْ الْبوْلُ قَرَضَ مَكَانَهُ، قَالَ حُذَيْفَةُ : وَدِدْتُ أَنَّ صَاحِبكُمْ لَا يُشَدِّدُ هَذَا التَّشْدِيدَ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي نَتَمَاشَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى سُباطَةٍ، فَقَامَ يَبولُ كَمَا يَبولُ أَحَدُكُمْ، فَذَهَبتُ أَتَنَحَّى عَنْهُ، فَقَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى كُنْتُ عِنْدَ عَقِبهِ .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات معلوم ہوئی کہ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ ایک شیشی میں پیشاب کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کے جسم پر اگر پیشاب لگ جاتا تو وہ اس جگہ کو قینچی سے کاٹ دیا کرتے تھے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میری آرزو ہے کہ تمہارے ساتھی اتنی سختی نہ کریں مجھے یاد ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ چل رہے تھے چلتے چلتے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر پہنچنے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر اسی طرح پیشاب کیا جیسے تم میں سے کوئی کرتا ہے میں پیچھے جانے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا قریب ہی رہو چناچہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پشت مبارک کی جانب قریب ہوگیا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23248]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 225، م: 273
الحكم: إسناده صحيح، خ: 225، م: 273
← پچھلی حدیث (23247) باب پر واپس اگلی حدیث (23249) →