بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 23184
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 23184
حدیث نمبر: 23184 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبو عَبدِ الرَّحْمَنِ ، سَعِيدٌ يَعْنِي ابنَ أَبي أَيُّوب ، بكْرُ بنُ عَمْرٍو ، عَبدِ اللَّهِ بنِ هُبيْرَةَ ، عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ جُبيْرٍ ، رَجُلٌ
حَدَّثَنَا أَبو عَبدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابنَ أَبي أَيُّوب ، حَدَّثَنِي بكْرُ بنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبدِ اللَّهِ بنِ هُبيْرَةَ ، عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ جُبيْرٍ , أَنَّهُ حَدَّثَهُ رَجُلٌ خَدَمَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِ سِنِينَ أَوْ تِسْعَ سِنِينَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قُرِّب لَهُ طَعَامٌ يَقُولُ: " بسْمِ اللَّهِ"، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ، قَالَ:" اللهم أَطْعَمْتَ وَأَسْقَيْتَ، وَأَغْنَيْتَ وَأَقْنَيْتَ، وَهَدَيْتَ وَاجْتَبيْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ عَلَى مَا أَعْطَيْتَ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک خادم " جنہوں نے آٹھ سال تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کی " سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے جب کھانے کو پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بسم اللہ کہہ کر شروع فرماتے تھے اور جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعاء پڑھتے کہ اے اللہ! تو نے کھلایا پلایا، غناء اور روزی عطاء فرمائی تو نے ہدایت اور زندگانی عطاء فرمائی تیری بخششوں پر تیری تعریف ہے۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23184]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (23183) باب پر واپس اگلی حدیث (23185) →