عَبدُ الْوَهَّاب بنُ عَطَاءٍ ، هِشَامٌ ، يَحْيَى بنِ أَبي كَثِيرٍ ، أَبي قِلَابةَ ، أَبا مَلِيحٍ ، برَيْدَةَ
حَدَّثَنَا عَبدُ الْوَهَّاب بنُ عَطَاءٍ ، أَخْبرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بنِ أَبي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبي قِلَابةَ ، أَنَّ أَبا مَلِيحٍ حَدَّثَهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ برَيْدَةَ فِي غَزْوَةٍ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ، فَقَالَ: بكِّرُوا بالصَّلَاةِ، فَإِنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَقَدْ حَبطَ عَمَلُهُ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
ابوملیح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی غزوہ میں شریک تھے اس دن ابر چھایا ہوا تھا انہوں نے فرمایا جلدی نماز پڑھ لو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص عصر کی نماز چھوڑ دے اس کے سارے اعمال ضائع ہوجاتے ہیں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ/حدیث: 23026]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 553
الحكم: إسناده صحيح، م: 553